Click the Picture Below to Download PDF File with Colored Text:
. .
Click the Picture Below to Download Black and White Text for Printing Purpose:
. .
Download Link - Text File Inpage2000 Format:
http://www.4shared.com/file/RwkvBjnZ/DuA_Joshan_Kabir_2000.html
. .
Download and View Link Google Documents:
https://docs.google.com/open?id=0B5Peq_obUAJUQmhQcFVsU3ZzXzg
. .
Download and View Link in Landscape Shape for better look on Comp Screen:
فضائل دُعائے جوشن کبیر بلد الامین و مصباح کفعمی میں مروی ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنے والد گرامی سے اور انہوں نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے فرمایا!
ReplyDelete’’جناب رسالت مآب صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض لڑائیوں میں زرہ پہنتے تھے اور اُس کی گرانی سے آپ کے جسم مبارک کو اذیت ہوتی تھی۔ جبریل امین نازل ہوئے اور کہا۔یارسول اللّٰہ بعد از درود و سلام خداوند عالم ارشاد فرماتا ہے کہ یہ زرہ اُتار دو اور اس دعا کو پڑھو کہ یہ آپ اور آپ کی اُمت کے لئے حفظ و امان کا باعث ہے‘‘۔
"پھر فرمایا کہ جو اسے کفن پر لکھے تو خدا وند عالم کو حیاء محسوس ہو گی کہ اُس شخص کو جہنم میں جلائے۔ جو شخص اس دعا کو اپنے گھر سے نکلتے وقت پڑھے یا اپنے پاس رکھے تو خداوند عالم اُس کی حفاظت فرمائے گا۔ جس گھر میں یہ دعا ہو گی وہ گھر چوری اور آتش زدگی سے محفوظ رہے گا۔ اور جو کوئی خالص نیت سے مریض پر پڑھے گا تو وہ بحکم خدا شفاء پائے گا۔ اِس دُعائے مبارکہ کے ماہِ رمضان المبارک کی راتوں میں پڑھنے کا بے حد اجروثواب ہے۔ جو شخص رمضان المبارک کی پہلی رات میں خلوص نیت کے ساتھ اِ س دعا کو پڑھے گا تو انشاء اللہ اُسے شبِ قدر دیکھنا نصیب ہو گی اور خدا ئے تعالیٰ اس کی خاطر ستر ہزار فرشتے پیدا کرے گا جو تسبیح و تقدیس کریں گے اور اس کا ثواب دعا پڑھنے والے کو ملے گا۔ جو شخص ماہ رمضان المبارک میں تین مرتبہ اِس دعا کو پڑھے گا تو حق تعالیٰ اس کے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام اور جنت کو واجب کر دے گا"۔
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا! میرے والد گرامی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے مجھے اِس دعا کو پابندی کے ساتھ پڑھنے کی وصیت فرمائی اور ہدایت کی کہ میں اِسے اپنے کفن پر لکھوں، اپنے اہل خانہ کو اس کی تعلیم دوں اور انہیں اس کے پڑھنے کی ترغیب دلاؤں ۔
یہ دعا سو 100اجزاء پر مشتمل ہے اور ہر جز میں دس10اسماء باری تعالیٰ ہیں۔ یہ کل ہزار اسم ہیں اور انہیں میں اسم اعظم بھی ہے۔یوں تو یہ ساری دعا ہی یکساں اہمیت کی حامل ہے مومنین کو چاہیے کہ ساری ہی دعا کی حضور قلب کے ساتھ تلاوت کریں تاکہ اس کے فضائل و مناقب سے محروم نہ رہیں۔ لیکن وظائف الا برار میں جناب مولانا حافظ فرمان علی مرحوم نے اس دعا کے ہر حصے /جزوکو کسی خاص مقصد یا مرض کے ساتھ منسوب کیا ہے۔اگر کسی خاص مقصد کیلئے اُس سے منسوب حصےکا ورد کیا جائے تو انشاء اللہ نتیجہ جلد ظاہر ہوگا۔ مومنین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پر ان کو مزید آسان کر کےلکھا دیاگیا ہے۔
التماس دعا
اقتداءعسکری